یونیورسٹی کی اراضی واگزار کرانے کیلئے انتظامیہ سے جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سیدافسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے کے ایم سی ٗ انجینئرنگ یونیورسٹی ٗ زرعی یونیورسٹی اورخیبرکالج آف ڈینٹسٹری سے پشاوریونیورسٹی کی اراضی واگذارکرانے کے لئے دائررٹ پرمتعلقہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے پشاوریونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی رٹ کی سماعت کی رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پشاوریونیورسٹی کی تمام اراضی خیبرمیڈیکل کالج ٗ انجینئرنگ یونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی اورخیبرکالج آف ڈینٹسٹری کے قبضے میں ہے اورمذکورہ یونیورسٹیوں نے چونکہ دیگرمقامات پراپنی اراضی حاصل کررکھی ہے لہذاان یونیورسٹیوں کو پشاوریونیورسٹی کی اراضی چھوڑ دینی چاہئیے کیونکہ پشاوریونیورسٹی کو توسیع کے لئے مزید اراضی کی ضرورت ہے جہاں مختلف فیکلٹیز اورگراؤنڈتیارہونے ہیں لہذاان اداروں سے اراضی واگذارکرائی جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے متعلقہ اداروں سے جواب مانگ لیا۔