تیمرگرہ ،میڈیکل کالج کے قیام کیلئے تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل
پشاور( سٹاف رپورٹر) تیمرگر ہ میڈ یکل کا لج کے جلد از جلد قیا م کے لئے تما م تر تیا ریا ں آخر ی مرا حل میں دا خل ہو چکی ہیں اور اس کا قیا م تیمر گر ہ شہر کے قر یب رانی کے مقام پر نئے تعمیر شدہ زنا نہ کا مر س کا لج کی عما رت میں عمل میں لا یا جا ئیگا جہا ں پر پی ایم ڈی سی کے مطلو بہ معیا ر کے مطا بق تما م تر سہو لیا ت مو جو د ہیں۔ یہ بات مذ کو رہ میڈ یکل کا لج کی ہنگا می بنیا دوں پر قیام کے حوالے سے اقدامات کا جا ئزہ لینے کے حوالے سے جمعرا ت کے روز فنا نس کمیٹی روم سو ل سیکر ٹر یٹ پشا ور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کو بتائی گئی۔ا جلاس کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کی جس میں دیر پا ئین سے منتخب آراکین صوبا ئی اسمبلی سعید گل اور اعزا زا لملک افکاری، پر اجیکٹ ڈائر یکٹر تیمر گر ہ میڈ یکل کا لج ڈا کٹر شو کت علی، ڈ پٹی کمشنر دیر پائیں عطا ء الرحما ن، ایڈ یشنل سیکر ٹر ی فنا نس مشرف خا ن مر وت، ڈپٹی سیکر ٹر یز ارشد علی و خو ر شید، محکمہ صحت کے سینئر پلا ننگ افیسر شیر گل و دیگر متعلقہ حکا م نے شر کت کی۔ اجلاس میں منصو بے کے پر اجیکٹ ڈائر یکٹر نے اس کے قیا م کو حتمی شکل دینے کے حوا لے سے تمام تیا ریوں کے با رے میں صوبائی وزیر کو آگا ہ کیا جبکہ محکمہ صحت اور خزانہ کے نما ئندو ں نے بھی اس حوالے سے اپنی تجا ویز دیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبے کیلئے ما لی سا ل 2017-18 کے سا لا نہ تر قیا تی پر و گرا م میں تقر یبا 2912 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس منصو بے کا قیا م کا مر س کا لج کے لئے تیا ر نئی عمارت میں عمل میں لا یا جا ئیگا جہا ں پر بنیا دی انفرا سٹر کچر پہلے سے ہی مو جو د ہے۔ صوبائی وزیر کو بتا یا گیا کہ اس منصو بے کا تفصیلی پی سی ون آئند ہ پیر کو محکمہ صحت میں جمع کیا جا ئیگا جبکہ پی ایم ڈی سی کے لوازما ت کی رو شنی میں یہا ں پر کلا س رومز، لیبا رٹر یز، لا ئبر یر یز اور ہا سٹل وغیر ہ پہلے سے مو جو د ہیں۔ اجلا س میں صو با ئی وزیر نے منصو بے کے پی ڈی اور دیگر متعلقہ حکا م کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ تیمر گر ہ میڈ یکل کا لج دیر کے عوا م کیلئے مو جو دہ صوبائی حکو مت کا ایک عظیم تحفہ ہے جس میں اُن کی ذاتی کوششیں کا ر فر ما ں ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت اس منصوبے کا جلد از جلد قیا م عملی طو ر پر دیکھنا چا ہتی ہے۔صوبائی وزیر نے منصو بے کیلئے قا ئم ٹا سک فو رس کو منصوبے کے راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے ہفتہ وار اجلاس بلانے کی ہدایت کی تاکہ اس پر کام تیز کرنے کے لئے بھر وقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔اُ نہو ں نے یقین دلایا کہ محکمہ خزا نہ کی جا نب سے فنڈ ز کی فرا ہمی میں کسی بھی قسم کا کو ئی مسلہ حا ئل نہیں آئیگا اور کہا کہ 30 اکتو بر کو وہ خود مر کز ی امیر جما عت اسلا می سنیٹر سرا ج الحق کے ہمرا ہ کا لج کی سائٹ کا دورہ کر ینگے اور وہا ں پر عما رت کے مختلف حصو ں کا معا ئنہ کر ینگے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ یہ کا لج دیر میں سر کا ری طو ر پر پہلا میڈ یکل کا لج ہے جسکا قیا م اُن کا دیر ینہ خوا ب ہے۔