سخاکوٹ میں جعلی موبائل آئل تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،1 گرفتار

سخاکوٹ میں جعلی موبائل آئل تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،1 گرفتار

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) سخاکوٹ میں دو نمبر موبل آئل تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 400لیٹر سے زائد دونمبر موبل آئل اور کیمیکل بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی کے خصوصی ہدایات پرصوبیدار تھانہ سخاکوٹ میاں سلیم شاہ ، سیف الرحمان اور دیگر نفری کے ہمراہ ڈی ایس بی ضلع ملاکنڈ شہاب الدین خان کے خفیہ اطلاع پر ملاکنڈ اور ضلع مردان کے سنگم پر واقعے ایک گھر پر چھاپہ مارکر وہاں تیار ہونے والے400سے زائد لیٹر دو نمبر موبائل آئیل اور کیمیکل بر آمد کر لئے ہیں جو کہ مشہور اور انٹر نشنل برانڈ کے لیبل کیساتھ پیک کئے جا رہے تھیں ۔ چھاپے کے دوران ایک ملزم کاشف ولد ماصل خان سکنہ جلالہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ سخاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان نے کہا کہ ملاکنڈ سے جرائم اور دو نمبری کام ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے لئے ڈی سی ملاکنڈ سلمان خان لودھی نے خصوصی ہدایات دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان میں دو نمبر موبائل آئیل تیار کرکے انٹرنشنل اور مشہور برانڈز کے نام پرپیکنگ اور فروخت کئے جارہے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل ملزم چھاپے کے وقت موجود نہیں تھا تاہم ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر صوبیدار میاں سلیم شاہ اور سیف الرحمان ، ڈی ایس بی ملاکنڈ شہاب الدین خان اور ثانی گل بھی موجود تھیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر