صفرالمظفرکا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور ( این این آئی) صفر المظفر1439ھ کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ 20 اکتوبر طلب کرلیا گیا ۔اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوگا ۔ ملک بھر سے شہادتوں کی وصولی اور چاند دیکھنے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صفر کا چاند 21اکتوبر بروز ہفتہ کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے۔
صفر کا چاند