بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سویلین جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سویلین جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور یورپی یونین نے سویلین جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کردیئے، فریقین نے 2009ء میں معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ معاملہ التوا کا شکار رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برسلز سے آئے ہوئے یورپی یونین کے ماہرین نے ممبئی میں بھارتی جوہری محکمہ کے حکام سے اس معاملے پر بات چیت کی ۔ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سویلین جوہری معاہدے میں کئی امور کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں نیوکلیئر سیفٹی اور ’’نان پاور ٹیکنالوجی‘‘ شامل ہیں۔
بھارت اور یورپی یونین