کھڈیاں گرڈ سے قصورگرڈ کے درمیان ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل، لیسکو ترجمان

کھڈیاں گرڈ سے قصورگرڈ کے درمیان ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل، لیسکو ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے اپنے صارفین کی سہولت اور بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے پیشِ نظر 132Kvکھڈیاں گرڈ سے 132Kvقصورگرڈ کے درمیان ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے اور تمام ملحقہ علاقوں کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس سے قبل یہاں سنگل سرکٹ کام کر رہا تھا ۔جس کے کنڈکٹر کی استعداد بھی بہت کم تھی ۔یہی وجہ تھی کہ قصور اور کھڈیاں گرڈ سے ملحقہ تمام علاقوں کو لو ولٹیج اور اوور لوڈنگ جیسی شکایات کا سامنا تھا ۔گزشتہ دس سال سے مسائل کا باعث بننے والے اس سرکٹ کو نہ صرف ڈبل کر دیا گیا ہے بلکہ ذیادہ استعداد کار کے حامل کنڈکٹربھی نصب کر دیا گیا ہے ۔جس کے باعث ان علاقوں میں لو ولٹیج کے مسائل نہ صرف ختم ہوں گے بلکہ سسٹم کومستحکم کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد حاصل ہو گی۔