بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پبلک ہیلتھ کیس کی سماعت ،26 اکتوبر تک ملتوی

بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پبلک ہیلتھ کیس کی سماعت ،26 اکتوبر تک ملتوی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج/ضلع قاضی بٹ خیلہ کے عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین ۔ایس ڈی او سمیت دیگراہلکاروں کی کیس کے سماعت 26اکتوبرتک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئرافتخارخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ پی ٹی آئی کے کارکنوں صادق شاہ اورغفورخان کے خلاف تھانہ خارمیں ایف آئی اردرج کرائی ہے صادق شاہ اورغفورخان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرائی اوروزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان کے چچازادبھائی اورتحصیل کونسل کے ممبرمحمداسحاق خان نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین فضل حیات ،ایس ڈی اوشاہ نوازسب انجینئرافتخاراورکلرک کے خلاف 22aکے تحت ایڈیشنل سیشن جج کے عدالت میں محمدرازق جان ایڈوکیٹ کے وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے ائندہ سماعت26اکتوبرتک ملتوی کردی ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کے کیس کے سماعت ضلعی کونسل کے ممبرممتازقانون دان محمدرازق جان ایڈوکیٹ کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -