فاٹا فٹبال سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

فاٹا فٹبال سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں لیگ راؤنڈ مکمل ہوگیا ، کواٹرفائنل راؤنڈ آج سے شروع ہوگا، گروپ ڈی سے ملک سعد فالکن اور کرم شاہین فٹبال کلب جبکہ گروپ سی سے الحاج گروپ اور شمس کلب کی ٹیموں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی کا آخری لیگ میچ ملک سعد فالکن اور کرم شاہین فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں ملک سعد فالکن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرم شاہین کلب کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی ، ملک سعد فالکن کی طرف سے راشد نے 14 ویں منٹ، اسماعیل نے 25 ویں منٹ اور ذوالفقار نے 45 ویں منٹ میں گول کیا ۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا اور اہم میچ الحاج گروپ اور شمس کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مقررہ وقت کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ صفر صفر سے برابررہا، اس موقع پر ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی امجد عزیز ملک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ فاٹا فٹبال سپر لیگ کے چیف آرگنائز شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل باسط کمال ، ڈسٹرکٹ صدر حاجی ہدایت اﷲ ، ملک سعد ٹرسٹ کے این جے مفتی سمیت دیگراہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر