شانگلہ ،ڈینگی وائرس اورملیریا سے آگاہی مہم ،واک اور سیمینار
الپوری(ڈ سٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا ملیریا اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں آگاہی مہم ، واک اور سیمنار تیزی سے جاری ہیں ، ملیریا اور ڈینگی متاثرہ یونین کونسلوں میں انسکٹی سائڈل سپرے اورلارویسایڈل سپرے بھی کیا جارہاہے ۔ ان یونین کونسلوں کے عوام کا خاطرخواہ اقدامات پرا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی)کو خیر مقدم۔مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیما یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) کے تعاون سے ملیریا اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہیں۔شانگلہ کے متاثرہ یونین کونسلوں بشام،شنگ،سرکول،کابلگرام،چکیسر،دندئی اور پورن تحصیل کے چند یونین کونسلوں میںآگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیاجارہاہے ۔یونین کونسل داموڑئی ،پیرخانہ اور رانیال میںآگاہی مہم مزید تیز کیا گیا ہے ۔ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) شا نگلہ کیلئے کوارڈنیٹرنے کہا ہے کہ شانگلہ ملیریا کنڑول پروگرام سے بہت مستفید ہوا کیوں کہ اس سے پہلے ملیریا کے مریض بہت ذیادہ تھے ملیریا آگاہی مہم کی وجہ سے مریضوں میں کمی آئی ہے عوام تعاون کرہی ہے۔ عوام نے ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے ارڈی ڈی سنٹر ز کے وزٹ کے علاوہ ملیریا پروگرام کو ذیادہ مستحکم بنا دیا ہے۔۔