اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محترمہ گل بانو نے کوھاٹ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محترمہ گل بانو نے کوھاٹ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ( بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محترمہ گل بانو نے کوھاٹ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور صفائی کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات اورنرخناموں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے پشاور چوک میں بکروں کے خودساختہ منڈی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے چرواہوں کو جرمانہ کیا اور آئندہ روڈ کے کنارے بکروں کے کھڑا نہ کرنے کی ہدایت کی محترمہ گل بانو نے او ٹی ایس روڈ پر قائم مٹھائی کے شنواری گودام کامعائنہ بھی کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر اسے جرمانہ کیا انہوں نے بلی ٹنگ اور توغ کے متعدد سکولوں کا بھی معائنہ کیا آر ایچ سی بلی ٹنگ کے دورہ کے دوران وہ ڈاکٹر کو غیر حاضر پایا گیا جبکہ آر ایچ سی کی صفائی کی صورتحال پر انتہائی برہمی کا اظہار کیاگیا ہسپتال کے اندر پڑی ایکسرے مشین کی ایک ماہ سے خرابی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈاکٹر کی غیر حاضری کا نوٹس لیاگیا۔