پی ٹی آئی بونیر یوتھ کے صدر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس نہ لیا احتجاج کرینگے :محمود خان
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر محمود خان کی جانب سے پی ٹی ائی بونیر یو تھ کے صدر اسرار احمد کی جگہ امجد خان کو یو تھ کا صدر مقررکرنے کے فیصلے کو یو تھ کے کارکنوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے تین دن کی ڈیڈ لائین دے دی ۔تین دن کے بعد ہزاروں کی تعداد میں کارکن بنی گالہ میں پارٹی کے چئیر مین عمران خان کے گھر کے سامنے شدید احتجاج کریں گے ۔یو تھ صدر اسرار احمد کی جگہ کسی کو صدر نہیں مانتے ،بونیر میں پی ٹی ائی یو تھ کو یکسر نظرانداز کیا جارہاہے ۔عمران خان کے دورہ بونیر کے دوران یو تھ کو مکمل نظر انداز کیا گیا ۔پی ٹی ائی بھی دیگر سیاسی جماعتوں کے طرح خان وہ خوانین کی پارٹی بنتی جارہی ہے مگر ہم کسی صورت اسے بونیر میں یر غمال نہیں بننے دیں گے ۔سواڑی کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی ائی یو تھ کے کارکنوں کا اہم احتجاجی اجلاس منعقد ہو اجس میں سابق صدر اسرار احمد ۔پارٹی کے منتحب ڈسٹرکٹ کسان کونسلر سید اختیا ر باچا ،ضیاء حسین ،سید ہارون باچا ۔ملاکنڈ ڈویژن لیبر ونگ کے صدر ارشد اقبال ۔صلاح الدین کے علاوہ دیگر ضلعی رہنماؤں نے شر کت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق یو تھ صدر اسرار احمد نے کہا کہ میں نے پاانچ سال تک یو تھ کی صدارت کی اور پانچ سالوں کے دوران میں بونیر کے تمام یو نین کونسلوں میں یو تھ کی تنظیم سازی کی ۔میں بہ حیثٰت کارکن عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائے ۔مگر مجھ سے پو چھے بغیر ڈویژنل صدر نے امجد خان کو یو تھ بونیر کا صدر مقرر کیا ۔پارٹی کے علاوہ دیگر تنظیموں میں سیکرٹری کسی بھی تنظیم کا صدر تصور کیا جاتاہے ۔میں کسی عہدے کا لالچ نہیں رکھتا ۔ا س موقع پر یو تھ کے کارکنوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ضرور ہیں مگر کسی خان وہ خوانین کے مزدور نہیں ہے ۔ہم ایک جذبہ کے تحت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے ہیں ۔ڈویژنل صدر نے جس طریقہ سے ہمارے یوتھ کے صدر کو اپنے عہدے سے ہٹاکر اسکی جگہ کسی دوسرے کو مقرر کیا ہے ہمیں اس طرح کے فیصلے منظور نہیں ہے ۔اور نہ ہم کسی کے ناجائیز فیصلوں پر لبیک کہیں گے ۔اس موقع پر پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ بہت جلد ضلعی کابینہ کا اجلاس بلاکر اس اہم مسئلے پر بحث کی جائے گی ۔انہوں نے من مانی فیصلوں کو پارٹی کے لئے تباہ کن قرار دیاہے ۔ا س موقع پر کارکنوں نے واضح کیا کہ اگر ڈویژنل صدر نے اپنا نوٹیفیکشن واپس نہ لیا تو ہم ائندہ الیکشن 2018 میں ووٹ نہیں ڈالیں گے ۔سابق صدر اسرار احمد نے کہا کہ یو تھ کے دیگر صوبوں کے تنظیموں نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے اور وہ بھی ہمارے ساتھ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بنی گالہ جانے کو تیار ہیں ۔