کوئٹہ دھماکے میں بھارتی ایجنسی راملوث ہے،مولانا عبدالعزیز
مظفرآباد( بیورورپورٹ )امیرجماعۃ الدعوہ آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کوئٹہ میں سبی روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو ملوث قرار دیا اور کہا ہے کہ بھارتی قونصل خانوں سے ٹریننگ لیکر پاکستان آنے والے دہشت گرد سکیورٹی اداروں کیخلاف بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ مودی سرکار دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے اور دہشتگردی کو ریاپستی پالیسی کے طورپر کررہی ہے ایک طرف مودی کشمیر اور پاکستان میں معصوموں کا خون بہا رہاہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران ان سے دوستی کے لیے قومی مفادت کو قربان کررہے ہیں ۔محبت وطن لوگوں پر بے جا پابندیاں ،بھارتی دہشتگردوں کو کھلی چھٹی ۔عوامی ووٹ کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے بتائیں کلبھوشن یادیوکو ابھی تک پھانسی کیوں نہیں دی گئی ۔بھارتی خفیہ ایجنسی دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو برباد کررہی ہے اور ن لیگی حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔ تخریب کاری و دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیرونی ایجنسیوں کانیٹ ورک ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔عبدالعزیزعلوی نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔