پاکستانی عوام نااہل حکمرانوں کے بھنورمیں پھنسی ہوئی ہے،رمضان مرزا

پاکستانی عوام نااہل حکمرانوں کے بھنورمیں پھنسی ہوئی ہے،رمضان مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرز ا ان کے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ان کے ترجمان مبشر طفیل نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخا ن کا دورہ کیا وہاں انہوں نے صدرپوٹھوہارپریس کلب عامر وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی عوام کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے پاکستان اور پاکستان کی عوام کو صرف اور صرف شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے ، بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر بلاول بھٹوزرداری اورپارٹی قیاد ت ہی بھنور سے نکال سکتی ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کے اندر پارٹی کے بانیان ذوالفقار علی بھٹو شہید ، بیگم نصر ت بھٹو ، میر مرتضیٰ بھٹو شہید ، بے نظیر بھٹو شہید ، شاہ نوا زبھٹو شہید اور لاکھوں جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کوڑے کھا کر پارٹی کو زندہ رکھا ، پارٹی کی سیکنڈ لائن قیادت جو مشرف دور میں شریک سفر نہ تھی اچھے وقتوں میں انہوں نے پارٹی کو جوائن کیا چاپلوسی کر کے اقتدار کے ایوانوں میں گئے اور اپنے اردگرد چاپلوس پیدا کر لئے ان چاپلوسوں کی وجہ سے پارٹی پر کڑا اور مشکل وقت آیا جیالو ں کی ایک صفت ہے کہ وہ گود سے لیکر گور تک وفاداروں کا ساتھ دیتے اور ابن الوقتوں کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہیں ، جیالے منظم ہوجائیں انشاء اللہ 2018کا الیکشن پیپلز پارٹی اور جیالوں کا الیکشن ہوگا ، ہم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، قمر زمان کائرہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل کر دیں گے