بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا غصہ خواتین پرنکال رہا ہے،مہرالنساء

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا غصہ خواتین پرنکال رہا ہے،مہرالنساء

مظفرآباد( بیورورپورٹ )مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء اور ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے سیز فائر لائن پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت،فائرنگ اور گولہ باری سمیت مقبوضہ کشمیر کے اندر خواتین کو حراساں کرنے چٹیاں کاٹنے اور گھروں کے اندر داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک دبانے میں ناکامی پر خواتین پر اپنا غصہ نکال کر اپنی شکست کی خفت کو مٹا رہا ہے۔مہرالنساء اور صغیر چغتائی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کے خلاف بھارتی بربریت اور سیز فائر لائن پر ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اقوام عالم انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کا تسلیم شدہ پیدائشی حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر