شاہ غلام قادر وادی نیلم کی عوام کے مسیحا ہیں، عبدالحمید خان

شاہ غلام قادر وادی نیلم کی عوام کے مسیحا ہیں، عبدالحمید خان

  

مظفرآباد( بیورورپورٹ ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع نیلم عبدالحمید خان اعوان نے کشمیر میڈیا فورم نیلم میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر وادی نیلم کی عوام کے مسیحا ہیں کیوں کہ ان کے موجودہ دور میں وادی نیلم میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ دواریاں لوات اور نگدر میں جو ہائیڈرل پاور پروجیکٹ شروع ہونے والے ہیں ان سے روزگار کی شکل میں مقامی لوگوں کے گھروں میں خوشحالی آئے گی مسلم لیگ ن کا موجودہ دور سابقہ حکومتوں کے پچاس سالوں پر بھاری ہے انھوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نزیر احمد دانش ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نزیر دانش نے آسمان پر تھوکنے کی کوشش کی ہے کیوں کہ شاہ غلام قادر کو مناظرے کا چیلنج دینا آسمان تھوکنے کے مترادف ہے ضلعی صدر پیپلز پارٹی نے ابھی سیاست کے قاعدے میں داخلہ لیا ہے ان کو سیاست دان بننے کے لئے ابھی وقت درکار ہے شاہ غلام قادر اور نزیر دانش کے معیار مین زمین آسمان کا فرق ہے اگر ضلعی صدر پیپلز پارٹی کو مناظرے کا زیادہ ہی شوق ہے تو وہ مسلم لیگ ن کے مجھ جیسے ادنیٰ کارکن کا سامنا کریں ان کو خود بخود اندازہ ہو جائے گا کہ وہ خود کتنے قد کاٹھ کے مالک ہیں ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر آٹھمقام میں ہونے والی پریس کانفرنس کو کچھ دوستوں نے توڑ مروڑ کر پیش کیا کیوں کہ اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر اس قسم کی زبان استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے یہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا اس کی ہم مزمت کرتے ہین انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پچھلے 10سال عوام کے سامنے ہیں اسی لئے وہ گزرے الیکشن میں آزاد کشمیر بھر سے صرف ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے بے جا تنقید سے گریز کیا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہمیں بھی آتا ہے انھوں نے کہا کہ عنقریب وادی نیلم میں شروع ہونے والے پروجیکٹ وادی کی تقدیر بدل دیں گئے ۔نوسیری سے آٹھمقام تک سڑک کی توسیع سے برا ہ راست نیلم کی عوام کو فائدہ پہنچے گا انھوں نے کہا کہ اگر بے جا تنقید سے گریز نہ کیا گیا تو پھر ہم سے بھی زیادہ کوئی سر پھرا نہیں ہمیں سابقہ حکومت کے کارناموں کا بھی بخوبی علم ہے اسپیکر چیمبر میں تعینات معاون خصوصی ارسل خان صدیقی ،سٹاف آفیسر خواجہ بشیر ،آفیسر تعلقات عامہ خواجہ افضل جمال ،معاون اسپیکر اسمبلی برائے تعلیم عبدالشکور بانڈے اور چوہدری عاطف رشید ایسے لوگ ہیں جن کی صلاحیتوں سے وادی نیلم ترقی کی راہ پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ ضلع نیلم میں تمام ادارے قانون اور ضابطے کے تحت کام کر رہے ہیں کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ اداروں پر نہیں اداروں میں مداخلت کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -