مظفرآباد،سواداعظم اہل سنت والجماعت کاآج بارش کیلئے یوم دعاتوبہ و استغفار کااعلان

مظفرآباد،سواداعظم اہل سنت والجماعت کاآج بارش کیلئے یوم دعاتوبہ و استغفار ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ )سوااداعظم اہل سنت والجماعت آزادکشمیر نے آج 20اکتوبر جمعۃ المبارک سے بارش کے لیے یوم دعا توبہ واستغفار کا اعلان کردیا ،بارش کی بندش انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے ہوتی ہے ،اس کے لیے توبہ واستغفار کرنا اور نماز استسقاء مسنون عمل ہے یہ اعلان سواداعظم اہل سنت والجماعت آزادکشمیر کے مرکزی سیکریڑی جنرل مولانا قاضی منظورالحسن نے ایک بیان میں کیا ہے مولانا قاضی منظورالحسن نے آزادکشمیر کے تمام مسالک کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں توبہ واستغفار کی اہمیت پر خطاب فرمائیں اور نماز جمعہ کے بعد دعاؤں کا اہتمام کیا جائے تاکہ بارش کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دور ہوکر رحمت وشفقت میں بدل جائے اوراللہ باران رحمت نازل فرمائے ،انہوں نے کہا ہے کہ طویل خشک سالی کی وجہ سے چشمے خشک ہو چکے ہیں اور دیہاتوں میں خشک سالی کی وجہ سے انسان اور حیوان پانی کی قلت کا شکار ہیں ،انسانوں کی جانب سے توبہ واستغفار کے بعد باراں رحمت سے حیوانات چرند پرند بھی مستفید ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر