پٹہکہ بیٹ میں ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی،عوام کاخراج تحسین
مظفرآباد( بیورورپورٹ )پٹہکہ بیٹ میں ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی، قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جانے لگا، بدوں ہیلمنٹ، بدوں کاغذات، بدوں لائسنس موٹر سائیکل سواروں کی شامت، اوور لوڈنگے، کھٹارہ گاڑیاں بھی رگڑے میں آگئیں، عوامی حلقوں کی طرف سے چوہدری ممتاز جیسے فرض شناس آفیسر کی اس بیٹ میں تعیناتی پر اعلیٰ حکام سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق کہوڑی پٹہکہ بیٹ میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر ٹریفک سارجنٹ چوہدری ممتاز نے بدوں لائسنس، بدوں ہیلمنٹ، بدوں کاغذات موٹر سائیکل سواروں اور اوور لوڈنگ، زائد کرائے وصول کرنے والی اور کھٹارہ ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کارروائی شروع کررکھی ہے، جس باعث اس علاقہ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنتا جا رہا ہے، عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا ہیجنہوں نے چوہدری ممتاز جیسینفرض شناس، بااخلاق آفیسر کو اس روڈ پر تعینات کر رکھا ہے۔