24اکتوبر کو یوتاسیس کے موقع پر میونسپل کارپوریشن شعبہ صفائی کی چھٹی منسوخ
مظفرآباد( بیورورپورٹ )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی نے کہا کہ 24اکتوبر کو یوتاسیس کے موقع پر میونسپل کارپوریشن شعبہ صفائی کی چھٹی منسوخ کر دی۔ملازمین شہر کے اندر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کر نے کے لئے دن رات کام کرے گئے ۔یوم تاسیس پر شہری پاکستانی اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لگاکر اپنی محبت کا اظہار کر گے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی نے کہا کے بلدیہ ملازمین و آفسیران اپنے قومی دن کی چھٹی بھی شہریوں کی خدمت کے قربان کر دیتے ہیں ۔شہری شعبہ صفائی ستھرائی کے عملہ کے ساتھ ممکمل تعاون کریں ۔ 24اکتوبرکادن ہمارے لئے انتہائی اہمت کا حامل ہے۔اس دن پاکستان اورکشمیری ملکر یوتاسیس مناتے ہیں ۔اس دن یہ عہد بھی کر تے ہیں ایک دن پورا کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بن جائے گا ۔کشمیریوں کی منزل پاکستان ہیں ۔شہر میں چراغاں بھی کریں گے ۔یوم تاسیس کو بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہے