جمعیت اتحاد العلما ء مظفرآباد ڈویژن کی تنظیم سازی مکمل، مولانا عبدالحکیم صدرمنتخب

جمعیت اتحاد العلما ء مظفرآباد ڈویژن کی تنظیم سازی مکمل، مولانا عبدالحکیم ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ )جمعیت اتحاد العلما ء مظفرآباد ڈویژن کی تنظیم سازی ،مولانا عطاء الرحمن سرپرست،مولانا عبدالحکیم صدر منتخب کرلیے گئے۔مولانا رفیق اثری سیکرٹری جنرل ،مولانا عارف سیکرٹری مالیات،محمد سفیر ناظم نشرواشاعت منتخب کرلیئے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر مولانا عبدالحکیم نے کہاہے کہ امت مسلمہ کی کامیابی اتحاد واتفاق میں مضمر ہے۔اس وقت طاغوتی قوتیں مسلمانوں کو باہمی فرقوں میں تقسیم کرکے غیر مستحکم کررہی ہیں جن کے سدباب کیلئے ہمیں متحد ہوکر کفر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔جمعیت اتحاد العلماء کا نصب العین تمام مسالک کو متحد متفق کرنا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر