نیب نے سنگین مالی بدعنوانی میں ملوث ایڈمن اسسٹنٹ کو گرفتارکرلیا

نیب نے سنگین مالی بدعنوانی میں ملوث ایڈمن اسسٹنٹ کو گرفتارکرلیا

  

مظفرآباد( بیورورپورٹ )ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورونے سنگین مالی بدعنوانی میں ملوث محکمہ AJKRSP کے ایڈمن اسسٹنٹ تجمل حسین ولدمحمد زمان ساکنہ گڑھی دوپٹہ میرا دادو تحصیل و ضلع مظفرآباد کو گرفتار کرلیا گیا۔نیز گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس گھوڑی مار ریسٹ ہاؤس تولی پیر راوالاکوٹ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں محکمہ سیاحت سے مزید 7,75,779/- روپے کی ریکوری کرتے ہوئے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔آزادجموں و کشمیر احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے AJKRSP کے ایڈمن اسسٹنٹ تجمل حسین کو گرفتار کیا گیا۔تجمل حسین ایڈمن اسسٹنٹ نے محکمہ AJKRSP میں جعلی TA/DA بلات مرتب کرتے ہوئے خزانہ سرکار کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا۔ملزم مذکور نے غیر قانونی طور پر ڈبل کلیم بلات مرتب کر کے زائد استحقاق مبلغ3,26,511/- روپے کی زائد ادائیگی کروائی۔ اس کیس میں AJKRSP کے متعدد آفیسران گرفتار کئے گئے تھے جو ضمانت پر رہا ہیں۔ملزم مذکور کو گرفتار کرتے ہوئے احتساب بیورو سیف ہاؤس تھوری منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ملز م سے مزید تفتیش جاری ہے۔نیز اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی۔آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے ایک اور کارروائی میں گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس گھوڑی مار ریسٹ ہاؤس تولی پیر راوالاکوٹ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں محکمہ سیاحت سے مزید/- 7,75,779 روپے کی ریکوری کرتے ہوئے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔احتساب بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتہ اسی کیس میں 9,19,902/- روپے ریکور کئے گئے تھے۔اس کیس میں اس وقت تک احتساب بیورو کی جانب سے مختلف ملزمان سے تقریباً22 لاکھ روپے ریکور کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ملزمان سے مزید ریکوری کی جائے گی۔قبل ازیں گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس پر احتساب بیورو کی طرف سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گھوڑی مار ریسٹ ہاؤس تولی پیر راولاکوٹ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں دو ملرمان ٹھیکیدار محمد یونس اور سردار گلفراز کو گرفتار کیا گیا تھا جو ضمانت پر رہا ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -