جہلم، ٹی ایچ کیوہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹروں سے ایمبولنس غائب

جہلم، ٹی ایچ کیوہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹروں سے ایمبولنس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم( نامہ نگار)جہلم تحصیلوں ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں رورل ہیلتھ سنٹروں سے ایمبولنس غائب ،ٹریفک حادثات ودیگرتشویشناک حالت کے مریض ایمبو لنس کی سہولت سے محروم ، مریضوں کو ٹرکوں کے ذریع ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال میں منتقل کیا جانے لگا،تحصیل ہیڈکورٹرزہسپتالوں ورورل ہیلتھ سنٹروں میں ایمبولنس نہ ملنے کیوجہ سے اموات میں غیر معمولی اضافہ، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹروں میں موجود ایمبولینسسز کو اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دوردراز کے ہسپتالوں میں انتہائی تشویش ناک حالت میں آنے والے مریضوں کو ایمبولینس نہ ہونے کی بنا پرٹرکوں وغیرہ میں ڈال کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا جارہاہے آرام دہ سفر نہ ہونے کیوجہ سے انتہائی تشویش ناک حالت میں مبتلا مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ جاتے ہیں مضافاتی علاقوں میں مقیم 80 فیصد آبادیوں میں موجود غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سہولیات چھین لی گئی ہے چند روز قبل جلالپور شریف شاہ کمیر کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں شدید ذخمی ہونے والے میاں بیوی کو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف سے ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ٹرک میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا جا رہا تھا زیادہ خون بہہ جانے کے باعث غریب محنت کش راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا، شہریوں نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔