جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں5ملزمان گرفتار

جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں5ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم( نامہ نگار)عبدالغفار قیصرانی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی کاروائیاں، 1750گرام چرس،10لیٹر شراب برآمد،5ملزمان گرفتار ،مقدمات درجِ،تفصیلات کے مطابقتھانہ سوہاوکے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم نعیم یوسف عرف نومی ولد محمد یوسف قوم جنجوعہ سکنہ سگیال تحصیل سوہاوہ سے 1200گرام چرس ،محمد اسحاق اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم تصور شاہ ولد محبوب شاہ سکنہ شاہ سفیر سوہاوہ سے 300گرام چرس ،واجد حسین اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم بابر نسیم ولد محمد مسکین قوم منہاس راجپوت سکنہ جنڈوٹ ڈاکخانہ شاہ سفیر تحصیل سوہاوہ سے250گرام چرس تھانہ سٹی کے علی اکبر ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم عمران خان ولد عابد حسین قوم راجپوت سکنہ کھوکھر ملوانہ تحصیل و ضلع جہلم سے 05لیٹر شراب، احتشام الحق اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم زین الزاہدین ولد بشیر احمد بھٹی راجپوت سکنہ مکان نمبر B-7محلہ کرم کالونی صادق آباد راولپنڈی سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔