مظفر آباد ،دوسروں کی مدد کرنیوالے ریسکیو 1122ملازمین تنخواہوں سے محڑوم

مظفر آباد ،دوسروں کی مدد کرنیوالے ریسکیو 1122ملازمین تنخواہوں سے محڑوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ )ایمرجنسی سروس فراہم کرنیوالے ادارے ریسکیو1122کے ملازمین تنخواہوں سے محروم،ملازمت سے برطرف کرنے کا امکان۔دوسروں کی مدد کرنے والے خود کسی مسیحا کے انتظار میں۔آزاد کشمیر میں کسی بھی ایمرجنسی سروس کیلئے پنجاب کی طرز پر قائم کیے گئے ریسکیو 1122کے 200سے زائد ملازم انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔11سال سے چند افراد نے اس ادارے کو ذاتی عناد کیلئے ہائی جیک کر رکھا ہے اور ان ملازمین کو نہ تو نارمل میزانیہ پر لایا جا رہا ہے اور نہ ہی مستقل کیا جا رہا ہے۔جبکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروس رسیکیو 1122کے تمام ملازمین کو سول سرونٹ ایکٹ کے تحت مستقل کر دیا گیا ہے لیکن کشمیر میں چند افراد نے اپنے آپ کو مستقل کروانے کی خاطر حکومت وقت کو اندھیرے میں رکھ کر ایسا ایکٹ پاس کروا رکھا ہے جس کے تحت اس سروس کو ایک کارپوریشن بنایا جا رہا ہے اور انہیں مستقل کرنے کے بجائے بیگار پر مجبور کر دیا گیا ہے۔کے پی کے میں بھی ان ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں پندرہ دن کا وقت لیا گیا تھا لیکن تاحال اس کی فائل ہی گم کر دی گئی ہے۔اس ادارے کے پچاس سے زائد ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔جس کی وجہ سے ان ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ملازمین نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام سے تنخواہوں کی ادائیگی اور ریسکیو1122کے جملہ ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔