شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے ،چوہدری جاوید وکوثر

شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے ،چوہدری جاوید وکوثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)اپنے شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے تحریک انصاف تاجروں کے ساتھ ہے نیا اور اضافی ٹیکس لگایا گیا تو تحریک انصاف تاجر برادری کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی شہری پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں حکومت کی طرف سے کوئی سہولیت میسر نہ ہے اورنہ ہی کوئی بہتری کی امید نظر آرہی ہے شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورنااہل قیادت کی نظریں عوام کی جیبوں پر لگی ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے تاجر برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے تاجرہرگز پریشان نہ ہون ان پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگ سکتا اس ناجائز خوری پر کسی صورت تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی اپنے تاجروں کے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے گوجرخان شہر جواس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے عوام مسائل حل نہ ہونے پر سخت پریشان ہیں بلدیہ ٹیکسوں کی بھرمار کررہی ہے ٹیکسوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں احتجاج بھی کریں گے