گوجرخان کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ بیماریاں بانٹنے لگا

گوجرخان کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ بیماریاں بانٹنے لگا

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)بلدیہ گوجرخان کی عدم دلچسپی تحصیل گوجرخان کا اکلوتاواٹر فلٹرین پلانٹ شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگا مناسب دیکھ بھال اور صفائی نہ ہونے سے فلٹریشن پلانٹ مکھیوں مچھروں کی افزائش کا ذریعہ اور آورہ کتوں کامسکن بن گیا فلٹر تبدیل کرنے کی کبھی زحمت ہی نہیں کی گئی جبکہ دیکھ بھال اور فلٹر تبدیل کرنے کے نام پر بل وصول کرنے کا بھی انکشاف بلدیہ گوجرخان اگر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو نہیں چلا سکتی تو جماعت اسلامی کے سپرد کر دے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ جواد کی پیشکش تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں واقع گوجرخان کا واحد فلٹریشن پلانٹ متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ویران کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے فرش پر کائی ،ٹوٹی ٹائلیں اورغائب ٹونٹیاں گڈگورنس پر نوحی کناں ہیں کئی ماہ گزرنے کے باوجود فلٹرتبدیل نہیں کئے گئے یہاں سے پانی بھرنے والے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جن میں ہیپاٹائٹس سرفہرست ہے مبینہ طور پر فلٹر تبدیلی اور دیکھ بھال کے نام پر بوگس بل ڈال کر وصولیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے یاد رہے کہ اس اکلوتے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اس وقت کے ضلع ناظم اور موجودہ ایم این اے راجہ جاویداخلاص نے کیا تھاجو متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث آج بیماریاں پھیلانے کا موجب بن رہاہے ادھر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ اگر بلدیہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لاتعلق ہو گئی ہے تو اسے باقاعدہ جماعت اسلامی کے حوالہ کردیں ہم اسے اچھے طریقہ سے بحال کر سکتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر