پیپلز پارٹی نیلم کی تنظیم سازی پر لوئر نیلم کے جیالے سراپا احتجاج
مظفرآباد( بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی ضلع نیلم کی تنظیم سازی پر لوئر نیلم کے جیالے سراپا احتجاج ، پیپلز پارٹی کی قیادت کو سخت تنقید کا سامنا پیپلز پارٹی نیلم کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین ضلع زکواۃ نیلم سید صادق حسین شاہ اور مرکزی رہنماء پیپلز پارٹی صادق عادل ،کو تنظیم سازی میں نظر انداز کرنا لمحہ فکریہ ہے جیالوں نے تنظیم سازی کے نام پر کی جانے والی سلیکشن کو منسوخ کرتے ہوئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا کیوں کہ لوئر نیلم کو نظر انداز کر کے بالائی وادی نیلم کو پارٹی کے دونوں بڑے عہدے دے دیئے گئے پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی حالیہ تنظیم سازی میں بالائی وادی نیلم کے علاقے تہجیاں سے تعلق رکھنے والے نزیر احمد دانش ایڈووکیٹ کو صدر منتحب کیا گیا جبکہ کیل سے تعلق رکھنے والے مشتاق سواتی کو جنرل سیکرٹری منتحب کر لیا گیا اسی لحاظ سے پیپلز پارٹی کی حالیہ تنظیم سازی ضلع نیلم میں سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے کیوں کہ یونین کونسل باڑیاں ،یونین کونسل کنڈلشاہی اور یونین کونسل نیلم سے میاں عبدالوحید ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے رہے ہیں ان یونین کونسلز کو پارٹی کا کوئی بھی عہدہ نہ دے کر نظر انداز کیا گیا ہے پارٹی کی اس تنظیم سازی سے لوئر نیلم کی تمام یونین کونسل کے جیالوں میں غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے کارکنان نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اصولی طور پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ نیلم میں تنظیم سازی کے نام پر الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کی گئی ہے یہ جیالے کارکنان کو قبول نہیں اگر میاں عبدالوحید اپنے آپ کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی ضلع نیلم کی تنظیم سازی کے لئے باقاعدہ الیکشن کروائے جائیں ۔