پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون چاہتا ہے :خرم دستگیر

پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون چاہتا ہے :خرم دستگیر

  

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،دہشتگرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اہم شخصیات جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیلئے سرحدی نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے اسی طرح دوسری طرف بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔

خرم دستگیر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -