ناموسِ رسالت ﷺمسلمانوں کے لیے اساسِ دین ہے،غلا م مجتبیٰ

ناموسِ رسالت ﷺمسلمانوں کے لیے اساسِ دین ہے،غلا م مجتبیٰ

کراچی(پ ر)پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺمسلمانوں کے لیے اساسِ دین کی حیثیت رکھتا ہے۔قانونِ توہین رسالت ﷺمیں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔توہین رسالت ﷺ کے خلاف مسلمانوں کے دلوں میں جذبات کو موجزن رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ضابطوں کو مزید سخت کیا جائے۔ قانونِ توہین رسالت میں مذکورہ تبدیلی ان ضابطوں میں نرمی پیدا کرنے کا باعث بنے گی جس سے مسلمانوں میں رسالتمآب ﷺ کی ناموس کے متعلق جذبات میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ تاجدارانبیاء ﷺ کی ناموس کی حفاظت ہمیں جان سے بڑھ کرعزیز ہے۔ ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی کوششیں کی جارہی ہیں جوکبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرتوہین انبیاء علیہم السلام کاقانون منظورہونا چاہیے۔رسول اکرم ﷺنے انسانوں کوانسانیت کادرس دیا۔جان کے دشمنوں کوایک دوسرے کادوست بنادیا۔زندگی گزارنے کے سنہری اصول سکھائے۔پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی،کسی فرد واحد کی آرا پر تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر