کو ریا پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، جارج میرینوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا ک کوریا سا لیڈارٹی کمیٹی کے زیر اہتمام کمیٹی کے کنوینر زبیر رحمن کی زیر صدارت پی ایم اے ہا ؤس کرا چی میں ’’ سامراجی جارحیت مخالف کانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا جسکے مہمان خصوصی کامریڈ جارج میرینوس کمیو نسٹ پارٹی آف یو نان کے رہنما تھے ۔ انکے علاوہ امداد قاضی کمیو نسٹ پارٹی آف پا کستان کے سیکریٹری جنرل ،مصنف محمد مظاہر ، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنر ل سیکریٹری ناصر منصور ، پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے رہنما ڈاکٹر مرزا علی اظہر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ کامریڈ جارج میرینوس نے کہا کہ عالمی سامراج دنیا بھر میں گیس، تیل ، معد نیات اور دیگر قدرتی وسائل پر قبضہ کر نے کے لئے دنیا کے مختلف خطوں میں پروکسی وار کروا رہا ہے ۔ یہی صو رتحال کو ریا کی ہے ۔ سامراجیوں نے چاروں طرف سے کوریا کو گھیرا ہوا ہے ۔ اس پر طرح طرح کی اقتصادی پا بندی لگا رکھی ہے ۔ ہم محنت کش طبقات اور عوام مل کر ہی اس جارحیت کو ختم کر سکتے ہیں ۔ کمیو نسٹ پارٹی آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کامریڈ امداد قاضی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مختلف سامراجی مراکز نے دنیا کے وسائل پر کر نے کے جھگڑے میں عام لوگ قتل ہو رہے ہیں اور بے گھر ہو رہے ہیں ۔ جیسا کہ امریکہ اور چین بر ما میں قیمتی پتھروں ، تیل اور گیس پر قبضہ کے لئے پروکسی وار کر رہے ہیں جبکہ پانچ لا کھ عام برمی عوام مہاجر بن گئے ہیں ۔ پاک کوریا سالیاڈارٹی کمیٹی کے کنوینر کامریڈ زبیر رحمن نے کہا کہ کوریا کسی ملک پر حملہ کر نے نہیں گیا نہ اسکی فوج کہیں موجود ہے جبکہ امریکہ اب تک دنیا کے اٹھا سی ملکوں میں مداخلت کر چکا ہے جسکے نتیجے میں ڈھا ئی کروڑ انسانوں کا قتل ہوا ۔ اور وہ الٹا سوشلسٹ کوریا کو کہہ تا ہے کہ ہمیں اس سے خطرہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اڑسٹھ بحری بیڑے دنیا بھر کے سمندروں میں لنگر انداز ہیں ۔ جن میں جا پانی ساحل پر بھی ایک بیڑا موجود ہے ۔ ہم اسکی شدید مزمت کر تے ہیں اور دنیا بھر کے امن پسند عوام سے اس جا رحیت کی مزمت کر نے کی اپیل کر تے ہیں ۔