عدالت نے 18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

عدالت نے 18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا ہے۔جمعرات کوتھانہ ڈاکس نے بھارتی ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کیا،جنہیں گزشتہ روز میری ٹایم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا بھارتی ماہی گیروں نے پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے تھے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملزمان کو غیرقانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا،ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے اور تھانہ ڈاکس کے حوالے کیا تھا

مزید :

کراچی صفحہ آخر -