یوسی گوجرہ کا نام تبدیل کرنیکی اجازت نہیں دینگے،چوہدری ماجد

یوسی گوجرہ کا نام تبدیل کرنیکی اجازت نہیں دینگے،چوہدری ماجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ )یونین کونسل گوجرہ کا قدیمی نام تبدیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ن لیگ کو یونین کونسل گوجرہ کے عوام نے ووٹ دیکر غلطی کی ہے جس کا خیمازہ اب انہیں قدیمی نام کی تبدیلی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔افتخار گیلانی حلقہ اور یونین کونسل کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہونے کے بعد یونین کونسل گوجرہ کے عوام کے پیٹھ میں چھرا گونپنے کے درپے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری ماجد،چوہدری جواد،بنارس نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام پر ہر فورم پر جنگ لڑیں گے اور گوجرہ یونین کونسل کا قدیمی نام بحال کروائیں گے۔ن لیگ کی برادری ازم پالیسی پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔