ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی جھلکیاں
*کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ساڑھے نو بجے قرآن کریم کی تلاوت، نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد نے اپنی دعا سے کانفرنس کا آغاز کیا۔
*کانفرنس کاپنڈال میں رنگ برنگے خوبصورت بینروں سے روح پرور منظر پیش کر رہا تھا، بینروں پر عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت ، ناموس رسالت کے تحفظ پر مبنی عبارات اور پیغامات درج تھے
*کانفرنس کا وسیع و عریض پنڈال تکبیر اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔
*کانفرنس کی نقابت و نظامت کے امور مولانا قاضی احسان احمد،مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا محمد خبیب اور مولانا مختار احمد کے سپرد تھے۔
* مولانا عبدالحکیم نعمانی مقررین کی تقاریر کے اقتباسات میڈیا روم پہنچاتے رہے ۔
*کانفرنس میں پولیس ٹرینگ سنٹر کوئٹہ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔
*عصر کی نماز کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی مہمان خصوصی شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا تھے جو شرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دیتے رہے۔
جھلکیاں