طلبہ اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ،قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھول دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلبہ اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھول دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور طلبہ کے مابین جاری تنازعے کے باعث گزشتہ 16 روز سے بند پڑی قائد اعظم یونیورسٹی کھول دی گئی ہے۔ جس کے بعد فیکلٹی ممبرز اور داخلے کیلئے طلبہ بھی جامعہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے مطالبات مان لیے گئے ہیں اور فیسوں میں کیا گیا 10 فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔