’میرے پاس اس چیز کی دستاویزات نہیں ہیں‘ شیخ رشید کے وہ کاغذات گم ہوگئے جن کی بنا پر انہیں نا اہل بھی کیا جاسکتا ہے، جان کر سیاسی مخالفین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں گم ہوچکی ہیں اور کوشش کے باوجود نہیں مل رہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اللہ بچائے گا یا جمائمہ کی محنت بچائے گی ۔ ’ میں جمائمہ سے کبھی بھی نہیں ملا لیکن اصل کیس اسی نے لڑا ہے ، ان کا کردار وکیلوں سے بھی زیادہ اہم ہے‘۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان کا وہ ٹی وی چینل جس کی ایک خاتون اینکر نے اپنے مالک پر ہی کالا جادو کرادیا، پھر نتیجہ کیا نکلا؟ جان کرآپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
انہوں نے کہا کہ ڈاکومینٹیشن سیاستدانوں کیلئے بہت مشکل کام ہے کیونکہ ان کی اپنی ایم اے اور لا کی ڈگریاں گم ہوچکی ہیں ، ’ 16 سال کی محنت ہے، اب مل ہی نہیں رہیں‘۔