”جب سرفراز احمد ڈانٹتے ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے ؟“صحافی نے حسن علی سے سوال کیا تو آگے سے سٹار باولر نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ہی ہیرو وقار یونس کا ریکارڈتوڑا ہے ،جب بھی سرفراز احمد ڈانتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں فارم میں ہوں اور مجھ سے امید بہت زیادہ ہے تو اس لیے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہوں ،وقت پر سوتا اور جاگتا ہے جبکہ کھانے میں بھی مناسب چیزوں کا استعمال کرتا ہوں ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوزکے نمائندے نے سوال کیا کہ سرفراز احمد ڈانٹتے ہیں تو کیسا لگتا ہے ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کپتان ڈانٹتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے کیونکہ یہ ان کا ”نیچرل اگریشن “ہے جس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے ،وہ کھلاڑیوں کو توجہ مرکوز کرنے پر اصرار کرتے ہیں ،سب لوگ سرفراز احمد کی ڈانٹ کا لطف لیتے ہیں،جب وہ بولتے ہیں تو سب کو تحریک ملتی ہے۔تیز ترین 50وکٹیں لینے کے ریکارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہی ہیروں وقار یونس کا ریکارڈ توڑا ہے جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے پلاننگ کے وقت کپتان کی طرف سے اعتماد کے اظہار کے باعث پرفارمنس میں بہت بہتری آتی ہے۔
مزید خبریں :’میرے پاس اس چیز کی دستاویزات نہیں ہیں‘ شیخ رشید کے وہ کاغذات گم ہوگئے جن کی بنا پر انہیں نا اہل بھی کیا جاسکتا ہے، جان کر سیاسی مخالفین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی