عامر خان کے سوال پر ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بہترین باولر قرار دیا ،بھارتی کپتان کے منہ سے تعریف سننے کے بعد فاسٹ باولر خود بھی میدان میں آگئے ،کیا کہا ؟جان کرآ پ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

عامر خان کے سوال پر ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بہترین باولر قرار دیا ،بھارتی ...
عامر خان کے سوال پر ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بہترین باولر قرار دیا ،بھارتی کپتان کے منہ سے تعریف سننے کے بعد فاسٹ باولر خود بھی میدان میں آگئے ،کیا کہا ؟جان کرآ پ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی سٹار باولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی باولنگ پر تعریفی کلمات کا خیرمقدم کر دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کوہلی بہترین بلے باز ہیں،آپ کو بھارتی کپتان کے خلاف اپنی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، اگر آپ ان کو ایک موقع دے دیں تو وہ میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں جس طرح انہوں نے ڈھاکا میں منعقدہ ایشیا کپ کے میچ میں کیا تھا،اس لیے میں انہیں نشانہ بنانے کے لیے بھر پور توجہ کے ساتھ اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں کوہلی کی بیٹنگ اوسط بہترین ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی بولر کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لئے میں نے ان کو ہدف بناتے ہوئے پوری توجہ سے بولنگ کی۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین کے خلاف اچھی بولنگ کرتے ہوئے ہی آپ اچھے بولر بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہلی کی جانب سے تعریف خوش کن بات ہے اور میں اس پر ان کا خیر مقدم کرتا ہوں ، انہوں نے کولکتہ میں مجھے اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا جو میری زندگی کا ایک یادگارلمحہ ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوںایک پروگرام کے دوران بالی ووڈ سٹار عامر خان کے سوال پر محمد عامر کو مشکل ترین باولر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ باولرز جن کا میں نے سامنا کیا ہے ان میں محمد عامر کو کھیلنا مشکل رہا، وہ دنیا کے ٹاپ 2 یا 3 مشکل ترین باولرز میں سے ہیں۔ وہ ایسے باولر ہیں جن کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ کو اپنی اے کلاس گیم کھیلنا پڑتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹیں اڑا دے گا، وہ واقعی بہت ہی شاندار بولر ہیں۔

مزید خبریں :”جب سرفراز احمد ڈانٹتے ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے ؟“صحافی نے حسن علی سے سوال کیا تو آگے سے سٹار باولر نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

مزید : کھیل