وزیر اعظم کی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت ، تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں گے

وزیر اعظم کی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت ، تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں ...
وزیر اعظم کی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت ، تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج (جمعہ کو) ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ڈی ایٹ سمٹ کے موقع پر شاہد خاقان عباسی ترکی کی قیادت اور دیگر عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نویں ڈی ایٹ اجلاس میں ترکی، انڈونیشیا ، ملائشیا، ایران، نائجیریا، بنگلہ دیش اور پاکستان شریک ہیں جبکہ آذربائیجان اور گنی خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم ڈی ایٹ کے نویں اجلاس کے موقع پر تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں گے جبکہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل سمٹ رپورٹ پیش کریں گے۔
تنظیم کے رکن آٹھوں ممالک کی مجموعی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے ، ڈی ایٹ ملکوں کی مشترکہ شرح نمو 37کھرب ڈالر سے زائد ہے۔تنظیم کے مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ اور عوامی زندگیوں میں بہتری شامل ہے۔ تنظیم کے چارٹر کے تحت زراعت، فوڈ سکیورٹی، توانائی، معدنیات، صنعتی تعاون ، صحت ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے۔
ڈی ایٹ کا تنظیمی ڈھانچہ سمٹ ، کونسل اور کمیشن پر مبنی ہے،سمٹ میں سربراہان مملکت، کونسل میں وزرائے خارجہ جبکہ کمیشن میں اعلی حکام اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تاریخی شہر استنبول میں ہونے والے نویں ڈی ایٹ اجلاس میں سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -