زرداری شادی کے بعد بینظیر کو مارتے تھے لیکن وہ احترام کرتیں: مولانا بلال احمد دین پوری

زرداری شادی کے بعد بینظیر کو مارتے تھے لیکن وہ احترام کرتیں: مولانا بلال احمد ...
زرداری شادی کے بعد بینظیر کو مارتے تھے لیکن وہ احترام کرتیں: مولانا بلال احمد دین پوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحٰیم یارخان (ویب ڈیسک) معروف عالم دین اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے مبینہ روحانی پیر مولانا سراج احمد دین پوری کے فرزند مولانا بلال احمد دین پوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید مولانا سراج احمد دین پوری کی بڑی عقیدت مند تھیں اور ان کے مشورے پر پورا پورا عمل کرتی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ محترمہ کے شوہر اسے مارتے تھے اور اس کا وہ کئی بار ان کے والد مولانا سراج احمد دین پوری سے اظہار بھی کرچکی تھیں لیکن ان کی دینی تعلیمات کے پیش نظر اپنے خاوند کا احترام کرتی تھیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ اسلام دشمن عناصر دنیا میں فسادبرپا کررہے ہیں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں، تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں،اب پیپلزپارٹی میں وہ دم خم نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھئے ۔ ۔ ۔ محترمہ کے ایک تقریب میں کھڑا ہونے پر سراج احمد دین پوری نالاں ہوگئے اور جب محترمہ ان سے معذرت کرنے آئیں تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ آپ بھی جانئے 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -