عدالت نے پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست مستردکردی

عدالت نے پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست ...
عدالت نے پاناما لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست مستردکردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہورہائی کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل شریف خاندان کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہر سید محمد الیاس نے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر لوگوں کے احتساب کے لیے کارروائی کی جائے ۔ درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے سوا باقی افراد کا احتساب نہیں کیا جارہا۔

مزید خبریں :فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ، نواز شریف پر فردِ جرم عائد،حسن اور حسین نواز مفرور ملزم قرار

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی افراد کو نظر انداز کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے عدالت ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے دائر کی جانے والی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -