”انکار کیا ہے نا، اب دیکھو!“ سری لنکن بورڈ نے لاہور آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے، کھلاڑیوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

”انکار کیا ہے نا، اب دیکھو!“ سری لنکن بورڈ نے لاہور آنے سے انکار کرنے والے ...
”انکار کیا ہے نا، اب دیکھو!“ سری لنکن بورڈ نے لاہور آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے، کھلاڑیوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہور آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 2 ٹی 20 میچوں میں بھی نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے علیحدہ ٹیم بنائی جائے “ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن باولر مالنگا جب یہ درخواست لے کر اپنے وزیر کھیل کے پاس گئے تو آگے سے ایسا کرارا جواب مل گیا کہ جا ن کر پاکستانیوں کو بھی سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہو گا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ 24 گھنٹے پر مبنی پاکستان کا دورہ غیر محفوظ نہیں ہو گا لیکن کئی کھلاڑیوں نے انکار کر دیا جس پر بورڈ نے سلیکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ صرف ان کھلاڑیوں کو ہی ابوظہبی میں کھیلے جانے والے 2 ٹی 20 میچوں کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا جائے تو لاہور جانے پر رضامند ہوئے ہیں۔

چیف سلیکٹر گریم لیبروئے کا کہنا ہے کہ ”ایسا اس لئے ہے کہ ہم پوری سیریز کیلئے ایک سکواڈ منتخب کرنا چاہتے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جو لاہور جانے پر رضامند ہوئے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 سیریز کیلئے ایک سکواڈ منتخب کرنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ اور وزارت کھیل کی جانب سے موصول ہوا ہے اور سلیکٹرز کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے،باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ”ابھی بورڈ ہر کھلاڑی سے فرداً فرداً بات کر رہا ہے، اس لئے سلیکٹرز کو ابھی صحیح طرح یہ نہیں معلوم کہ کون سا کھلاڑی دستیاب ہے اور کون نہیں، لیکن جمعہ کو ہمیں معلومات مل جائیں گی کیونکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 2 ممبران کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وہ جمعہ کو حتمی رپورٹ تیار کر لیں گے۔“

مزید : کھیل