پاکستانیوں کے ”ہیرو“ خود کن کھلاڑیوں سے متاثر ہیں؟ جواب آپ کو یقینا حیران کر دے گا، جان کر انضمام الحق بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ہائیں“

پاکستانیوں کے ”ہیرو“ خود کن کھلاڑیوں سے متاثر ہیں؟ جواب آپ کو یقینا حیران ...
پاکستانیوں کے ”ہیرو“ خود کن کھلاڑیوں سے متاثر ہیں؟ جواب آپ کو یقینا حیران کر دے گا، جان کر انضمام الحق بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ہائیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے کیرئیر کے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنا کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دینے والے امام الحق شعیب ملک اور یونس خان سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے،باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار
صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں ایسا تو کوئی نہیں اور صرف شعیب ملک ہی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن سے وہ خاصے متاثر ہیں۔ جبکہ یونس خان سے اصل معنوں میں وہ یہ سیکھے ہیں کہ کیسے کھیل کے ساتھ ایک کھلاڑی مخلص ہو کر اپنے اہداف حاصل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے علیحدہ ٹیم بنائی جائے “ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن باولر مالنگا جب یہ درخواست لے کر اپنے وزیر کھیل کے پاس گئے تو آگے سے ایسا کرارا جواب مل گیا کہ جا ن کر پاکستانیوں کو بھی سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہو گا 

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ یونس خان کو اپنے سامنے رکھ کر کرکٹ کھیلنا چاہیں گے۔ صحافی ان کا جواب سن کر حیران ضرور ہوئے کیونکہ بہت سوں کو یہ امید تھی کہ شائد وہ اپنے چچا انضمام الحق کا نام لیں گے لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی کیساتھ ساتھ اپنے جواب سے بھی ناقدین کو ”چھکا“ دے مارا۔

مزید :

کھیل -