شاہد آفریدی نے ایک ایسی شخصیت کو ڈنر پر بلا لیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، ان کے مداح بھی حیران پریشان رہ گئے کیونکہ۔۔۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اپنی فاﺅنڈیشن کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں اور مختلف تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں جس میں کئی شخصیات کو کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے،باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار
شہر قائد میں بھی انہوں نے ایک ایسی ہی تقریب کا انعقاد کیا تو اس میں شامل ہونے والی ایک شخصیت کو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے اور کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ شاہد آفریدی کے ہاں ان کی آمد ہوئی ہے۔
یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار ہیں جو پولیس مقابلوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں جبکہ سیاسی وابستگی کو لے کر بھی وہ کافی ”متنازعہ“ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اس تقریب کا انعقاد اپنے گھرمیں کیا جہاں ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کھانا کھایا اور مختلف معاملات پر شاہد آفریدی سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے علیحدہ ٹیم بنائی جائے “ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن باولر مالنگا جب یہ درخواست لے کر اپنے وزیر کھیل کے پاس گئے تو آگے سے ایسا کرارا جواب مل گیا کہ جا ن کر پاکستانیوں کو بھی سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہو گا
ان دونوں کے اس ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور دیکھنے والے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں لیکن زیادہ تر افراد راﺅ انوار کے پولیس مقابلوں سے متعلق شہرت کو لے کر کمنٹس کر رہے ہیں۔