حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیے

حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیے
حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نا اہلی کےلئے دائر درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات پر مبنی درخواست بھی جمع کرادی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی ، لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی۔ عمران خان دوسروں پردیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں لیکن انہوں نے خود نیازی سروسزکے ہزاروں پاؤنڈز گوشواروں میں ظاہرنہیں کیے ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ نیازی سروسز بے وقعت ہوچکی تھی لیکن فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز اکاوءنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہی ہیں، غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -