نجم سیٹھی کو ایک کروڑ 60لاکھ کے تحائف ، ایف بی آر کی کارروائی شروع
لاہور(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے تحائف لینے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرتے ہوئے 200 سے زائد ٹیکس دہندگان کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔روزنامہ دنیا کے مطابق ان میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ، شیخ محمد عمر ، اسد ابراہیم ، سلیم شہریار سلامت سمیت200سے زائد افراد کا نام شامل ہے۔ نجم سیٹھی نے گوشوارے میں ایک کروڑ 60 لاکھ کے تحائف ظاہر کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی تحائف ظاہر ہونے پر ایف بی آر ان افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔