مانگا منڈی ،شوہر نے بھابھی سے ملکر بیوی کو قتل کر دیا

مانگا منڈی ،شوہر نے بھابھی سے ملکر بیوی کو قتل کر دیا
مانگا منڈی ،شوہر نے بھابھی سے ملکر بیوی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)مانگا منڈی کے علاقے میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں پسند کی شادی کرنے والی 20 سالہ عائشہ نامی لڑکی کو ظالم شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عائشہ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ عائشہ 5 ماہ کے ایک بچے کی ماں تھی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

مزید :

لاہور -