بیوہ ہوں ،چھوٹے چھوٹے بچوں کیلئے گردہ بیچا:ملزمہ ثنا

بیوہ ہوں ،چھوٹے چھوٹے بچوں کیلئے گردہ بیچا:ملزمہ ثنا
بیوہ ہوں ،چھوٹے چھوٹے بچوں کیلئے گردہ بیچا:ملزمہ ثنا

  

لاہور(ویب ڈیسک )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سعودی شہری کو گردہ دینے والی ثنا کو فیصل آباد سے لاہور لاکر شامل تفتیش کر لیا۔

تفتیشی افسر چوہدری اعجاز نے بتایا کہ ثنا نے زہرہ نامی ایجنٹ کے ذریعے سعودی شہری فہد بن حجاب کو گردہ دیا تھا جس کے عوض اس نے دو لاکھ روپے وصول کئے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ثنا کی دوران تفتیش معلومات پر دیگر ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور انہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اس کا شوہر وفات پا چکا ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کا گھر بنانے کے لئے اس نے گردہ فروخت کیا کیونکہ ایجنٹ زہرہ کا کہنا تھا کہ گردہ نکلوانے سے صحت پر کچھ اثر نہیں پڑتا۔

مزید :

لاہور -