کرکٹ کو واپس پاکستان لانے کی جدوجہد میں وائیو اور ٹی سی ایس کی کاوشیں، پی سی بی کا بھی اعتراف، ابھی اپنی ٹکٹ آن لائن بک کرائیں
لاہور، کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20سیریز کا فائنل میچ29اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ دونوں ٹیموں کا فائنل ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے تاب ہو رہے ہیں اور اس بار اس فائنل میچ کے ٹکٹ صرف ٹی سی ایس اور وائیو ڈاٹ کام (Yayvo.com)پر دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر ٹی سی ایس ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم اے منان کا کہنا تھا کہ ”کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے، ہماری قوم کے لیے یہ ایک جذبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پی سی بی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے کسٹمرز کے لیے آسانیاں لانا چاہتے ہیں۔ اب کرکٹ شائقین لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی بجائے میچ ٹکٹ وائیو ڈاٹ کام کے ذریعے آن لائن بک کروا سکتے ہیں اور آسانی کے ساتھ اپنے وقت پر ٹی سی ایس کے قریبی سنٹر سے ٹکٹ وصول کر سکتے ہیں۔ہم متمنی ہیں کہ پی سی بی کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری مسلسل جاری رہے گی۔“
شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ ابھی سے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے www.yayvo.comپر جائیں، اپنی پسند کا انکلوژر منتخب کریں اور آن لائن ادائیگی کرکے اپنا ٹکٹ کنفرم کرلیں۔
آپ کی سیٹ بکنگ کی تصدیق آپ کو مہیا کیے گئے فون نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس یا دیئے گئے ای میل ایڈریس پر موصول ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ یہ تصدیقی ایس ایم ایس یا ای میل منتخب ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹر پر دکھا کر اپنا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے قریبی ایکسپریس سنٹر کی معلومات کے لیے ابھی http://yayvo.com/pcb-ec پر جائیں۔ واضح رہے کہ ٹکٹ وصولی کے لیے ایکسپریس سنٹر آتے ہوئے اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔
سیٹیں محدود ہیں.... جلدی کریں.... کہیں دیر نہ ہو جائے.... ابھی اپنا ٹکٹ بک کروانے کے لیے http://yayvo.com/pcb-ec وزٹ کریں۔