موٹرسائیکل ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق

موٹرسائیکل ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق
موٹرسائیکل ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک)نئی نویلی دلہن موٹر سائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق ہوگئی ۔

  بتایا گیا ہے کہ کالاشاہ کاکو کی بستی معراج ٹاﺅن راوی ریان کے رہائشی محمد احسن ولد محمد عمران کی شادی چند یوم قبل ہوئی،  گذشتہ روز احسن اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ عزیز واقارب سے ملاقات کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک کے قریب دلہن کا ڈوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں آجانے کے سبب سڑک پر گرپڑے ۔اسی اثناءمیں پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے دلہن کو بری طرح کچل دیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دلہن موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقع کی اطلاع ملنے پر خوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا۔

مزید :

لاہور -