سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز سے قبل دبئی میں انٹر نیشنل مافیہ کا سپاٹ فکسنگ کے لیے اہم پاکستانی کھلاڑی سے رابطہ،قومی کرکٹر خوف کے عالم میں ساری رات سو نہ سکا اور پھر ۔۔۔ تشویشناک خبر آگئی

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز سے قبل دبئی میں انٹر نیشنل مافیہ کا سپاٹ فکسنگ کے ...
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز سے قبل دبئی میں انٹر نیشنل مافیہ کا سپاٹ فکسنگ کے لیے اہم پاکستانی کھلاڑی سے رابطہ،قومی کرکٹر خوف کے عالم میں ساری رات سو نہ سکا اور پھر ۔۔۔ تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے میں مصروف ہے ،اس دوران وہاں سٹے باز مافیہ بھی سرگرم ہے اور انٹرنیشنل مافیہ نے سپاٹ فکسنگ کے لیے اہم پاکستانی کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز کے بعد اور ون ڈے سریز شروع ہونے سے قبل انٹر نیشنل مافیہ کے سٹے باس نے پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی سے رابطہ کر کے سپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی جس پر کھلاڑی ساری رات اپنے کمرے میں پریشان رہا اور خوف کی وجہ سے اسے نیند بھی نہ آئی تاہم صبح اس کھلاڑی نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو سارے واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔
مزید خبریں :عامر خان کے سوال پر ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بہترین باولر قرار دیا ،بھارتی کپتان کے منہ سے تعریف سننے کے بعد فاسٹ باولر خود بھی میدان میں آگئے ،کیا کہا ؟جان کرآ پ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

مزید :

کھیل -