نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیگم کلثوم نواز کے ہنگامی ٹیسٹ کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا جس کے بعد وہ اب 24 اکتوبر کو واپس پہنچیں گے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کا وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے اور اب وہ 22 کے بجائے 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے اور 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے،وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4بجکر 40منٹ پر اپنے سیکریٹری کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق کینسر کے مرض میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کا ہنگامی ٹیسٹ ہے جس کی وجہ سے نواز شریف کو لندن میں قیام مزید بڑھنا پڑا ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ رائیونڈ جائیں گے۔
مزید خبریں :حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیے